(ـووٹ ایک امانت (نگہت پروین- تیموریہ زون

128

کراچی شہر روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا تھوڑے ہی عرصے پہلے صفائی ستھرائی جگہ جگہ ماڈل پارک اور امن کا شہر تھا آج جگہ جگہ کچرے کا ڈھیر، گندا پانی بہتا ہوا نظر آتا ہے، عوام حکمرانوں سے یہ سوال کرتے ہیں کہ جو لوگ بھاری مینڈیٹ کا دعویٰ کرکے اقتدار میں آئے تھے وہ کہاں ہیں اُن کا کام جس کے وہ دعوے کرتے تھے کہیں دکھائی نہیں دیتا۔ میری عوام سے بھی اپیل ہے کہ ایسے نااہل لوگوں کو ووٹ جیسی امانت دے کر اُسے ضائع نہ کریں ووٹ کا صحیح استعمال کریں تاکہ اچھے اور ایمان دار لوگ ہمارے حکمران بنیں اور ہمارا ملک ترقی کرتا اور صاف ستھرا نظر آئے۔