پیمرا کہاں ہے

79

پرنٹ میڈیا ہو یا الیکٹرونک یہ اسلامی اقدار بھول بیٹھا ہے، تفریح کے نام پر جو اخلاق سے گرے ہوئے پروگرام دکھا رہا ہے اور بے حیائی کا ایسا اودھم مچایا جارہا ہے جو برداشت کے قابل نہیں ہے ہمارے معاشرے کو دانستہ طور پر بداخلاقی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ باقی رہی سہی کسر موبائل فون کے سستے پیکیجز اور انٹرنیٹ نے نکال دی ہے، ہماری نوجوان نسل بے راہ روی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ پیمرا کا ادارہ نوٹس کیوں نہیں لیتا، پیمرا الیکٹرونک میڈیا کے لیے ایک ضابطہ اخلاق طے کیوں نہیں کرتا یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے۔