سونے کی قیمتوں میں کمی

154

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 300 روپے اور دس گرام سونا 257 روپے سستا ہوگیا ہے۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کمی سے 1288 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔ اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا ہے۔ملک بھر میں مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہو کر 51 ہزار 700 روپے پر آگیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی کے بعد 44 ہزار 314 روپے ہوگئی ہے۔