بھارتی حکومت کاپانچ سو اور ہزار کے نوٹ ختم کرنے کا اعلان

328

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےقوم سے خطاب کرتے ہوئےکہا  ہے کہ آج رات 12 بجے سے 500 اور ایک ہزار کے نوٹ کی قانونی حیثیت نہیں رہے گی۔

بھارتی وزیر اعظم نے نئی دہلی میں پہلے ہندی اور پھر انگلش میں قوم سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کالے دھن اور جعلی نوٹ کا کاروبار روکنے کیلئے اقدام کیا گیا ہے ،500 اور 1000 کے نوٹ کے علاوہ  باقی کرنسی قانونی رہے گی۔نریندر مودی نے کہا کہ 500 اور 1000 کے نوٹ 10 نومبر سے 30 دسمبر 2016 تک بینک میں جمع کراسکتے ہیں،مودی نے کہا کہ جعلی کرنسی دہشتگردی کیلئے استعمال کی جارہی ہے،اس لئے ان نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کردی ہے۔