امریکی صدارتی انتخابات،پہلے معرکے میں ٹرمپ کامیاب

187

امریکی ریاست نیوہیمپشائر کے تین چھوٹے قصبوں کے ابتدائی انتخابی نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو شکست دے دی ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مٹھی بھر آبادی والے ان علاقوں میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف پچیس کے مقابلے میں بتیس ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ان تینوں علاقوں کے رہائشی اپنی انتخابی روایت کے مطابق نصف شب کو اپنے ووٹ ڈالتے ہیں۔ نیوہیمپشائر میں ووٹنگ کو امریکی انتخابات کا ’ٹاس‘ قرار دیا جاتا ہے۔