فرانسیسی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر تشویش کا اظہار

229

فرانسیسی صدر فرانسیو اورلاندے نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ امریکی انتخابات نے بے یقینی کو جنم دیا، ٹرمپ کی جیت کے بعد فرانس کو مضبوط اور یورپ کو متحد ہونا ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر فرانسیسی صدر فرانسیو اورلاندے نے تشویش کا اظہارکیا ہے انکا کہنا ہے کہ موجودہ امریکی انتخابات نے بے یقینی کو جنم دیا۔ ٹرمپ کی جیت کے بعد فرانس کو مضبوط اور یورپ کو متحد ہونا ہو گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ردعملظاہر کرتے ہوئے کہاکہ انتخابی مہم کی زہر افشانی امریکی حکومتی پالیسی نہیں بننی چاہیے۔ تارکین سے نفرت اور ٹرمپ کے دیگر منافرت انگیز بیانات کی امریکی حکومت میں جگہ نہیں ہے۔ ٹرمپ عوامی سطح پر بلا امتیاز انسانی حقوق کی پاسداری کا اعلان کریں۔