پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کا ایسکس کاؤنٹی سے معاہدہ ہو گیا وہ اگلے کاؤنٹی سیزن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا بھگتنے کے بعد محمد عامر ایک بار پھر دنیا کرکٹ کیلئے اہم بولر بن گئے ہیں ٗ پہلے مختلف لیگ ٹیموں اور اب انگلش کاؤنٹی نے محمد عامر کو اپنانا شروع کردیا ہے۔انگلش کاؤنٹی ایسکس نے محمد عامر سے اگلے سیزن کیلئے معاہدہ کرلیا ہے ۔ محمد عامر کاؤنٹی چمپئن شپ اور نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد انیس جون سے ایسکس کو سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے ۔