بارسلونا کے اسٹرائیکر نیمار کی ٹرانسفر فیس میں گھپلوں کا انکشاف

146

بارسلونا کے اسٹرائیکر نیمار کی ٹرانسفر فیس میں گھپلوں کا انکشاف ہونے کے بعد اسپین کی ہائی کورٹ نے فٹ بالر پر کرپشن کا چارج لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کے انوسٹمنٹ گروپ نے اسپین میں درخواست دائر کی ہے کہ نیمار کی ٹرانسفر فیس میں انھیں وہ حصہ نہیں ملا جو ملنا تھا، جس کی وجہ مبینہ طور پرکرپشن ہوسکتی ہے، جس پر بارسلونا کی ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ اگر برازیلین گروپ کے الزامات ٹھیک ہیں تو نیمار اور ان کے والد (جو کہ ان کے ایجنٹ بھی ہیں) پر کرپشن کا چارج لگایا جاسکتا ہے۔اس سے قبل فروری دو ہزار سولہ میں بھی برازیل کی عدالت نے قومی فٹبال ٹیم کے رکن نیمار اور ان کے والد کے خلاف ٹیکس بچانے اور دھوکہ دہی کے معاملات میں فردِ جرم عائد کی تھی۔