نائیجریا،مسلح افراد کے حملے میں 36 کان کن ہلاک

205

نائیجریا میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں زمفرا کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سونے کی کان پر کام کرنے والے 36 کان کن ہلاک ہو گئے۔حکام کے مطابق متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 20 افراد لاپتہ ہیں۔

مسلح افراد نے پیر کو کان پر حملہ کیا تھا اور وہاں لوگوں کی ذاتی اشیا اپنے قبضے میں لے لیں۔ لیکن سکیورٹی فورسز علاقے میں منگل کو پہنچیں۔نائیجریا میں حکام کے مطابق مسلح افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔اس حملے کے محرکات واضح نہیں ہیں تاہم زمفرا کے گورنر عبدالعزیز ابوبکر نے اس حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا۔

جولائی میں نائیجریا کے صدر محمدو بحاری زمفرا کے جنگلات میں مسلح گروہوں سے نمٹںے کے لیے فوج کے خصوصی دستے بھیجے تھے۔اس علاقے کے قریبی دیہاتوں میں گزشتہ تین سالوں میں سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔نائیجریا کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور اس سے قبل بھی تیل کی تنصیبات اور دیگر مقامات پر حملے کیے جاتے رہے ہیں۔