پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر

148

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 89.72 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 42203.63 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 12 ارب 40 کروڑ 43 لاکھ 98 ہزار 538 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 67 کروڑ 32 لاکھ 24 ہزار 165 روپے کی تیزی رہی، اسی طرح خرید و فروخت میں 7 کروڑ 18 لاکھ 86 ہزار 680 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 89.72 پوائنٹس کے اضافے سے 42203.63 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 31.26 پوائنٹس کی کمی سے 22827.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 81.46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 42.86 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 34.22 پوائنٹس کے تیزی سے 18562.88 پوائنٹس پر جاپہنچا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 163.67 پوائنٹس کی مندی سے 15494.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 دریں اثناء پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 44.22 پوائنٹس کے اضافے سے 19995.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 422 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 185 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 216 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔