یوگا ورزشیں درد میں آرام کے لئے معاون ہیں،ماہرین صحت

207

امریکی ماہرین نے یوگا ورزشوں کو درد میں آرام کے لئے معاون قرار دیدیا۔

امریکی ریسرچ ادارہ نیشنل سینٹر فار کومپلیمنٹری اینڈ انٹیگریٹیو ہیلتھ (این سی سی آئی ایچ) کے ماہرین کی حالیہ تحقیق کے مطابق یوگا ورزشوں کی مشق سر درد،درد شقیقہ، کمر درد، ہڈیوں کے درد اورپٹھوں کے درد میں آرام کا سبب بنتی ہیں،بازار میں درد میں آرام کیلئے دستیاب ادویات وقتی آرام تو دیتی ہیں لیکن یہ ان مسائل کا مستقل حل نہیں اور ادویات کے خطرناک سائیڈ ایفیکٹ بھی ہوتے ہیں تاہم یوگا ورزشوں کو معمول کا حصہ بنا کر اس کے بے شمار فوائد سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔