فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ،پولینڈ نے رومانیہ کو شکست دیدی

155

 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں اپنی ٹیم رومانیہ کے ناقص کھیل کا غصہ شائقین نے پولینڈ کے کھلاڑیوں پر نکال دیا۔ شائقین نے رومانیہ کے ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد گراؤنڈ پر آتش گیر مواد اور آتش بازی کے سامنے پھینکنا شروع کردیے جو وہ اپنی ٹیم کی کامیابی کی صورت میں جشن منانے کے لیے لائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کے 11 ویں منٹ میں پولینڈ کی جانب سے کامل گروسکی نے گول کرکے مہمان ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی جس کے بعد شائقین جذباتی ہوگئے اور انہوں نے گراؤنڈ میں مختلف اشیاء4 پھینکنا شروع کردیں۔

اس کی وجہ سے کئی بار کھیل کو روکنا پڑا تاہم کھیل کے دوسرے ہاف کے آغاز میں بائرن میونخ کلب کے لیے کھیلنے والے پولینڈ کے اسٹرائیکر روبرٹ لیوانڈوسکی کے قریب ایک آتش گیر مادہ آکر گرا اور دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے روبرٹ بدحواس ہوکر زمین پر گرپڑے۔انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور کچھ دیر تک کھیل کو روکنا پڑا تاہم بعد ازاں روبرٹ لیوانڈوسکی نے بھی اپنا غصہ رومانیہ کی ٹیم پر نکالا اور یکے بعد دیگرے دو گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری 0۔3 کردی۔پولینڈ نے یہ میچ باآسانی اپنے نام کیا اور ساتھ ہی گروپ ای میں 4 میچز کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔رومانیہ 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔