ہوبارٹ ٹیسٹ،آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار

228

جنوبی افریقا کے شہر ہوبارٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن خشک پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم صرف 85 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ہوبارٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں میزبان جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنالیئے ہیں اور اسے آسٹریلیا پر 86 رنز کی برتری حاصل ہے۔مہمان ٹیم کے 85 رنز کے جواب میں پروٹیزنے اپنی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا تاہم اس کی پہلی وکٹ 43 کے مجموعی اسکور پر گرگئی جب ایلگر 17 رنز بنا کر اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔دوسرے اوپنر اسٹیفن کک بھی اسی اووز میں23 کے انفرادی اسکورپر اسٹارک کا شکار ہوگئے۔اس موقع پر تجربے کار بلے باز ہاشم آملہ نے ٹیم کو سہارا دیا تاہم وہ بھی 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔میزبان ٹیم کے دیگر بلے بازوں میں ڈومنی اور فاف ڈوپلیسی بالترتیب 1 اور 7 رنز بنا سکے اور پویلین واپس لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بالرمچل اسٹارک نے 3 اور ہیزل ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پہلے دن کے اختتام پر پر بووما اور ڈی کوک بالترتیب 38 اور 28 رنزبنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا کو آسٹریلیا پر 86 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اس سے قبل میچ کے آغاز میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی عوت دی تو پہلے ہی اوور میں اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر فلینڈر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، وہ صرف ایک رنز بنا سکے جب کہ دوسرے اوپنر جو برنز کی وکٹ کے لیئے بھی پروٹیز کو زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور وہ بھی دوسرے ہی اوور میں 1 رنز بنا کرواپس لوٹ ہوگئے ، انہیں ایبٹ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔اس کے بعد کینگروز کی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی بالرز کے وار نہ سہ سکی اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی آؤٹ ہوتا گیا جب کہ آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ آخر تک وکٹ پر جمے رہے تاہم کوئی بھی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا،انہوں نے 48 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جب کہ ان کے علاوہ صرف جو مینی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے جنہوں نے 10 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے فلینڈر نے 5 ایبٹ نے 3 اورربادا نے ایک وکٹ حاصل کی جب کہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کو 177 رنز سے شکست دی تھی۔