بھارتی ریاست اتر پردیش میں نمک کی قلت

189

بھارت میں کرنسی نوٹوں کے بحران کے بعد نمک کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں نمک کی فی کلو قیمت دو سو روپے تک پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نمک کی قلت بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد،ضلع گونڈا اور دیگر شہروں میں پوئی جس کے باعث نمک دوکانوں سے غائب ہوگیا اور لوگوں میں اتفراتفری پھیل گئی کئی مقامات پرعوام نے فی کلو نمک دو سو روپے میں خریدا ضلع گونڈا میں عوام نے دکانوں پر دھاوا بول کر نمک کی بوریاں لوٹ لیں۔

دوسری جانب یو پی کے وزیراعلیٰ نے نمک کی قلت کو افواہ قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسی افواہوں پر کان نہ دھرا جائے۔