ملک بھر میں سونا سستا ہوگیا

208

گذشتہ ہفتہ کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونا 700 روپے سستاہوکر 50 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدرہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کم ہوکر 1227 ڈالر فی اونس پر آگیا، اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں فی تولہ سونا 700 روپے سستاہوکر 50 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 43 ہزار 542 روپے ہوگئی ہے۔ہارون چاند کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز میں مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ 1400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔