آئی ایم ایف کی مصر کیلئے 12 ارب ڈالر قرض کی منظوری

134

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مصر کیلئے 12 ارب ڈالر قرضے کی منظوری دیتے ہوئے 2.75 ارب ڈالر کی قسط جاری کردی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے مصر کیلئے 12 ارب ڈالر کے تین سالہ قرض پروگرام کی منظوری دے دی ہے اور اسی پروگرام کے تحت 2.75 ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری بھی کردی گئی ہے۔اس پروگرام کا مقصد مصر کی معیشت کو سنبھالا دینا، سرکاری قرضوں کی ادائیگی اور غریب افراد کی سہولت کیلئے مہنگائی پر کنٹرول کیلئے اقدامات میں معاونت ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی موجودہ قسط کی ادائیگی سے مصر کے مرکزی بینک کے پاس غیرملکی زرمبادلہ کی مالیت 23.3 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باقی کی اقساط اگلے تین سالوں کے دوران پانچ مختلف جائزوں کے بعد جاری کی جائیں گی۔