نیند کی کمی اور ناشتہ نہ کرنا وزن میں اضافہ کی اہم وجہ،امریکی ماہرین

147

امریکی ماہرین نے نیند کی کمی اور ناشتہ نہ کرنے کی عادت کو وزن میں اضافہ کی اہم وجہ قرار دیدیا۔

امریکی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق نیند کی کمی اور ناشتہ نہ کرنے کی عادت سے وزن خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے علاوہ ازیں اس سے جسم میں کمزوری کے ساتھ نفسیاتی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں تاہم روزانہ ناشتہ کی عادت اپنا کر اور پرسکون نیند کر کے متعدد مہلک امراض سے بچاو ممکن ہے۔