ترک سیکورٹی فورسز کا100دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

312

ترک سیکورٹی فورسز نے فوجی کاروائیوں کے دوران 100دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک سیکورٹی فورسز کا دعویٰ ہے کہ ضلع تنجیلی میں حالیہ ایام میں فوجی کاروائیوں کے دوران ایک سو کے قریب دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور بھاری تعداد میں اسلحہ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔گورنر کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ حالیہ ایام میں سیکورٹی قوتوں کی جانب سے شہر بھر میں کیے جانے والے کامیاب آپریشنز میں 100 کے لگ بھگ دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور بھاری تعداد میں اسلحہ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔کامیاب کاروائیوں کے پیچھے مقامی عوام کے تعاون کا بھی بڑا ہاتھ ہونے کا ذکر کرنے والے اعلامیہ میں تنجیلی کی عوام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔