کابل میں امریکی سفارت خانہ عارضی طور پر بند

162

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بند کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق سفارتخانے کو بند کرنے کی بظاہر وجہ مزار شریف میں جرمن قونصل خانے اور بگرام پر حملہ خیال کیا گیا ہے۔ سفارت خانے کی بندش عارضی بتائی گئی ہے اور اس دوران مزید سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی ایئر بیس پر طالبان کے خودکش حملے میں چار افراد ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہو گئے تھے۔