فاف ڈو پلیسی کا سزا تسلیم نہ کرنا افسوس ناک ہے،آئی سی سی

139

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈو پلیسی نے بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر آئی سی سی کی سزا ماننے سے انکار کردیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہونے پر جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا تاہم انہوں نے آئی سی سی کی طرف سے جرمانے کی سزا کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فاف ڈو پلیسی کی جانب سے سزا کو تسلیم نہ کرنا افسوس ناک ہے۔

واضح رہے کہ فاف ڈو پلیسی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران چیونگم سے بال خراب کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے، فاف ڈو پلیسی 3 سال کے دوران دوسری مرتبہ بال ٹیمپرنگ کے الزام میں سزا پاچکے ہیں، اس سے قبل 2013 میں پاکستان کے خلاف میچ میں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔