ایران،مسافر ٹرینوں میں تصادم،31افراد ہلاک،متعدد زخمی

244

ایران میں 2مسافر ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 31افراد ہلاک اور70سے زائد زخمی ہوگئے،حادثے کے بعدٹرینوں میں آگ بھڑک اٹھی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے شمال وسطی صوبے سمنان میں دومسافرٹرینوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ اس حادثے کے بعدٹرینوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ تہران سے 400کلومیٹر دور شاہ راڈ شہر کے ہفت خان سٹیشن پر پیش آیاجہاں ایک ٹرین نے کھڑی ہوئی دوسری ٹرین کو ٹکرماردی۔واقعے کے بعد ریسکیوٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اور امداد ی کام شروع کردیئے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ، حادثے کے نتیجے میں دو بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جبکہ دومیں آگ بھڑک اٹھی۔حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔