پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

132

کاروبارکے آخری روزبھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تیزی کاسفرجاری رکھااورکے ایس ای100انڈیکس43000پوائنٹس سے ایک پوائنٹس کی دوری پر بند ہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں6 ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔

جمعہ کو کاروبار کے دوران مارکیٹ میں زیادہ تر ملا جلا رجحان دیکھا گیا ،کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر 43067پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم منافع خوری کی وجہ سے بعض اسٹاکٹس میں فروخت کی وجہ سے انڈیکس 42900پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوکاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں49.93پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس42949.73 پوائنٹس سے بڑھ کر42999.66پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس23.88پوائنٹس کے اضافے سے23145.22 اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس29703.19پوائنٹس سے بڑھ کر 29724.21پوائنٹس پربندہوا۔

جمعہ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں6ارب6کروڑ17لاکھ62ہزار723روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم87کھرب51ارب91کروڑ15لاکھ90ہزار492روپے سے بڑھ کر87کھرب57ارب97کروڑ33لاکھ53ہزار215روپے ہوگیا۔جمعہ کومارکیٹ میں50کروڑ24لاکھ25ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے تک محدودرہی جبکہ جمعرات کے روز56کروڑ44لاکھ83ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔