ہملٹن ٹیسٹ،عمران خان جونیئر نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا

184

پاکستانی فاسٹ باؤلر عمران خان جونیئر کو ایک تو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جس مقابلے میں وہ کھیلے ہیں، پاکستان وہ کبھی نہیں ہارا لیکن آج انہوں نے ایک اور عالمی ریکارڈ میں بھی اپنا نام لکھوا لیا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ہملٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن عمران خان اسوقت بلے بازی کے لیے میدان میں آئے جب محمد عامر کی صورت میں پاکستان کی نویں وکٹ گر چکی تھی اور بابر اعظم کو پہلی سنچری کرنے کے لیے عمران خان کا ساتھ درکار تھا تاہم مسئلہ یہ تھا کہ عمران خان کے کیریئر میں ایک بھی رن موجود نہیں تھا۔7 ٹیسٹ میچز میں کھیلی گئی 4 اننگز میں انہیں صرف 10 گیندیں کھیلنے کا موقع ملا اور وہ کبھی ان پر رن نہیں بنا سکے اور 2مرتبہ صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔