موہالی ٹیسٹ،بھارت نے دوسرے دن کے اختتام تک271رنزبنالیے

205

بھارت اور انگلینڈ کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میں بھارت نے پہلی اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 271رنز بنا لئے،بھارت کو انگلینڈ کی پہلی اننگز 283رنز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 12رنز درکار ہیں اور اس کی چار وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق اتوار کو چندی گڑھ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے روز انگلینڈ نے نامکمل اننگز 8وکٹوں کے نقصان پر 268رنز پر اننگز کا آغاز کیا تو انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 283رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔انگلینڈ کی جانب سے برسٹو 89،بٹلر43،اریسٹل کک27 اور ووکس 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین ، اومیش یادیو ،جائنٹ یادیواور جدیجا نے 2،2 اور ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز283رنز کے جواب میں بھارت نے پہلی اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 271رنز بنا لئے ، بھارت کو انگلینڈ کی پہلی اننگز 283رنز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 12رنز درکار ہیں اور اس کی چار وکٹیں ابھی باقی ہیں ، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی62، چوتیشور پوجارا51،پرتھیو پٹیل 42 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ روی چندرن ایشون57اور جدیجا 31رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ، انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے تین اور بنسٹوکس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔