یوگنڈا،قبائلی سردار کی ملیشیا اور پولیس کے درمیان جھڑپیں،55افراد ہلاک

224

مغربی یوگنڈا میں قبائلی سردار کی ملیشیا اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 55افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی یوگنڈا میں قبائلی سردار کی ملیشیا اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 55افراد مارے گئے ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ کاسیسے نامی شہر میں ہونے والی اس ہنگامہ آرائی کے دوران ایک قبائلی سردار کی ملیشیا کے 41 جنگجو اور 14 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ اس بیان کے مطابق ان جنگجوں نے دوران گشت پولیس کی ایک ٹیم پر حملہ کر دیا تھا اور لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ یہ شہر دارالحکومت کمپالا سے 300 کلومیٹر مغرب کی جانب واقع ہے۔