ملکی مارکیٹوں میں سوناسستاہوگیا

138

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا۔

منگل کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں4 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1188ڈالرہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت50 ہزار100 روپے سے کم ہوکر50ہزارروپے پرآگئی اسی طرح85روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار857روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت740روپے پربدستوربرقراررہی ۔