انگلش بلے باز حسیب حمید انجری کے باعث دورہ انڈیا سے باہر

204

انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز حسیب حمید فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز سے باہر ہو گئے۔ بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

حمید بھارت کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران بیٹنگ کے دوران اومیش یاداو کی تیزرفتار گیند لگنے سے ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے بقیہ ٹیسٹ میں فیلڈنگ نہیں کی لیکن دوسری اننگز میں انہوں نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 59 ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے۔

انگلش ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد حمید کو سرجری کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ بھارت کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ رہیں گی اور خواہش ہے کہ وہ جلد فٹ ہو کر دوبارہ ٹیم جوائن کریں۔