بھارت نے انگلینڈ کوموہالی ٹیسٹ میں شکست دےدی

153

بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں 8وکٹوں سے شکست دیکر5میچوں کی سیریز میں2-2کی برتری حاصل کر لی۔بھارتی ٹیم نے 103رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق موہالی کر کٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنے تیسرے دن کے سکور4وکٹوں پر78رنز اننگز کا آغاز کیا تو انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں236رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 78اور حسیب حمید59رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ الیسٹرکک12،معین علی5،بریسٹو15،سٹوکس 5،بے ٹی صفر،بٹلر18،ووکس30،عادل رشید صفراوراینڈرسن5رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ایشون 3،محمد شامی ،جدیجہ اور یادیو نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کے رویندرا جدیجہ کو میچ میں آل راؤنڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 8دسمبر سے ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 283رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں417رنز بنا کر134رنز کی برتری حاصل کی تھی۔