چین کا تیز ترین میگالیو ٹرین بنانے کا منصوبہ تیار

139

 چین نے 600کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی تیز ترین میگا لیو ٹرین بنانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔

 چینی ریلوے کارپوریشن کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2020کے اختتام تک مذکورہ ٹرین کو بنانے کے لئے جلد تحقیق کا آغاز کر دیا جائے گا ۔اس سے قبل رواں سال 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنیو الی میگا لیو ٹرین تیار کی گئی تھی جس کا عارضی طور پرچانگشا میں تجربہ بھی کیا گیا تھا۔

چین میں میگالیو ٹرین کے لئے شنگھائی سے فوتانگ کے مابین خصوصی ریلوے لائن موجود ہے جو کہ ایک جرمن کنسورشیم کے تعاون سے تیار کی گئی تھی ۔ اس ریلوے لائن پرمیگالیو ٹرین 430کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے ۔