ڈونلڈ ٹرمپ اپنے کاروبار سے مکمل طور پر دستبردار

245

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے اور صدارت پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کی غرض سے اپنا کاروبار مکمل طور پر چھوڑ رہے ہیں۔

بدھ کو ٹویٹس کے ایک سلسلے میں ٹرمپ نے کہا میں 15 دسمبر کو نیویارک میں اپنے بچوں کے ہمراہ ایک بڑی پریس کانفرنس  کروں گا جس کے دوران میں بتاؤں گا میں ملک چلانے پر توجہ مرکوز کرنے اور اسے دوبارہ سے عظیم بنانے کی خاطر اپنا کاروبار مکمل طور پر چھوڑ رہا ہوں۔

انھوں نے  کہااگرچہ قانون ایسی کوئی شرط عائد نہیں کرتا، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ ظاہری طور پر بہت ضروری ہے، حالانکہ بطورِ صدر میرے مختلف کاروباروں کے دوران مفادات کا کسی قسم کا تصادم نہیں ہے۔ اس لیے ایسی قانونی دستاویزات تیار کی جا رہی ہیں جن کی رو سے میں کاروبار سے مکمل طور پر الگ ہو جاؤں گا۔ صدارت کہیں زیادہ اہم کام ہے۔اس سے قبل وہ یہ تشویش مسترد کرتے رہے ہیں کہ ان کے کاروبار اور صدارت کے درمیان مفادات کا ممکنہ ٹکراؤ پیدا ہو سکتا ہے۔امریکی قانون کے تحت ایسی کوئی شرط نہیں کہ صدر کاروبار نہیں کر سکتا، تاہم ماضی میں امریکی رہنما عہدہ صدارت کے دوران اپنی کاروباری مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے چلے آئے ہیں۔