پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

154

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا۔

 تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 188.90 پوائنٹس کی کمی سے 42622.37 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 104.49 پوائنٹس کی مندی سے 22826.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 85.27 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 454.86 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔