پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

177

وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے کہاہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2روپے فی لیٹر،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیاہے کہ جبکہ ،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گزشتہ سات ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جس کی وجہ سے حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافی بوجھ برداشت کر رہی ہے ، اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6روپے24پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے70پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا۔

اوگرا کی سفارشات پر مکمل طور پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 4 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ برداشت کر رہی ہے جبکہ آدھا بوجھ صارفین برداشت کر رہے ہیں،ای سی سی نے فیصلہ کیا تھا ہائی اوکٹین کے حوالے سے اوگرا جو سفارش کرے گی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا، ہائی اوکٹین کے صارفین اس کو برداشت کر سکتے ہیں اس پر آئندہ کوئی سبسڈی نہیں دی جائے گی۔