اینجلومیتھیوز نے سری لنکا کرکٹ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

184

سری لنکن ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر اینجلومیتھیوز نے سری لنکا کرکٹ سالانہ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا، آل راؤنڈر کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ اور ون ڈے آل راؤنڈرز آف دی ایئر ایوارڈز لے اڑے، دنیش چندیمل ٹیسٹ کرکٹ میں سال کے بہترین بلے باز قرار پائے۔

 سری لنکا کرکٹ آف دی ایئر ایوارڈز کی سالانہ تقریب کولمبو میں منعقد ہوئی جس میں سال 2015ء کے دوران ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازہ گیا۔ اینجلومیتھیوز نے کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ اور ون ڈے آل راؤنڈرز آف دی ایئر ایوارڈز اپنے نام کر لئے، پیپلز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ دلشان کے نام رہا، کوسل مینڈس نے فیوچر کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا، دنیش چندیمل ٹیسٹ اور کمار سنگاکارا ون ڈے کرکٹ میں سال کے بہترین بلے باز قرار پائے، رنگناہیراتھ ٹیسٹ اور لاستھ مالنگا ون ڈے کے بہترین باؤلرز ایوارڈز کے حقدار ٹھہرے، دلشان ٹی ٹونٹی کے بہترین بلے باز اور لاستھ مالنگا بہترین باؤلر قرار پائے۔ ویمنز میں چماری اتاپتو بہترین بلے باز اور اینوکا بہترین باؤلرز کا ایوارڈ لے اڑیں۔