چین کا 5 سٹیلائٹس خلا میں بھیجنے کا اعلان 

132

چین نے 2020کے اختتام تک مزید5سٹیلائٹس خلا میں بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

چین اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیرہویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت خلائی سائنسز کے فروغ کے لئے 2020کے اختتام تک 5مزید سٹیلائٹس بھیجے جائیں گے ۔اس حوالے سے چین نے مستقبل میں سائنسی خلائی منصوبوں کے لئے تجاویز وصول کر نا شروع کر دی ہیں جبکہ تحقیقی اداروں ، جامعات اور ایروسپیس صنعت کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ چین کے آئندہ 10سے15برسوں کے لئے ایروسپیس کی تعمیروترقی میں اپنا کردارادا کر نے کے لئے تجاویز بھیجیں ۔