جماعت اسلامی نے سراج الحق کے خلاف بلاول بھٹو کاالزام مستردکردیا 

220

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے بلاول بھٹو کے اس بیان اور الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ سراج الحق 37بار ہیلی کاپٹر کے مزے لے چکے ہیں، سراج الحق نے بطور سینئر صوبائی وزیر کبھی ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا، زلزلہ کے دوران چترال کے سفر میں ایک بار فوجی ہیلی کاپٹر استعمال کیا تھا وہ بھی اس لئے کہ وہاں تک پہنچنے کیلئے کوئی زمینی راستہ نہیں تھا ۔

جمعہ کو اپنے ایک تردیدی بیان میں جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے کہا کہ بلاول بھٹو کو جماعت اسلامی کی لیڈر شپ کو اپنی پارٹی کی طرح قیاس نہیں کرنا چاہئے ۔سراج الحق نے خیبر پختونخواکے سینئر وزیر ہوتے ہوئے بھی کبھی ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ سراج الحق نے زلزلہ کے دوران چترال کے سفر میں ایک بار فوجی ہیلی کاپٹر استعمال کیا تھا وہ بھی اس لئے کہ وہاں تک پہنچنے کیلئے کوئی زمینی راستہ نہیں تھا اور ایک کچی سڑک بھی زلزلہ کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہوگئی تھی ۔