شمالی چین کے داخلی منگولیا خود مختار علاقے میں کوئلے کی ایک کان میں ایک دھماکے بعد ہفتے کو 17 افراد کی ہلاکت اور کئی کے پھنس جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ چائی فنگ شہر کے علاقہ یوآن باؤ شان میں باؤ ما مائننگ کمپنی لمٹیڈ میں وسط دوپہر کے لگ بھگ ہوا ۔یہ بات ریجنل ورکس سیفٹی اتھارٹی کے ذرائع نے بتائی اور چائی فنگ کی سٹی حکومت نے تصدیق کی ہے ۔مقامی حکومت نے تلاش اور امداد کی کارروائی شروع کر دی ہے ، حادثے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔