ناروے میںنازیوں کے داخاو کیمپ کے گمشدہ گیٹ کی دریافت

198

ناروے کے جنوب مغربی ساحلی شہر برگن کے قریب نازیوں کے داخاو کیمپ کا گمشدہ گیٹ ملا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک نامعلوم شخص نے اس گیٹ کی اطلاع دی تھی۔جرمنی میں پولیس نے کہا ہے کہ انہیں مغربی ناروے سے ایک ایسا گیٹ ملا ہے جس کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ داخاو نامی کیمپ کا ہے جسے نازیوں نے یہودیوں کے لیے قائم کیا تھا۔اس گیٹ کے اوپر ایک عبارت لکھی ہے جس کا مفہوم ہے ”کام کرنے سے آزادی ملے گی“۔ گیٹ کا وزن 100 کلو گرام ہے۔ اسے میونخ سے چند کلومیڑ کے فاصلے پر واقع سابقہ داخاو کیمپ سے تقریباً دو سال پہلے چوری کیا گیا تھا۔