ویمنر ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی,پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل آج ہوگا

184

ویمنز ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت آج اتوار کو  آمنے سامنے آئیں گے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جاری ویمنزایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی کافائنل اتوار کوروایتی حریف پاکستان اوربھارت کے درمیان ہوگا۔آخری گروپ میچ میں پاکستان نے میزبان تھائی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ تھائی خواتین انیس ویں اوور میں اکاون رنزبناسکیں۔

 پلیئرآف دی میچ ثنا میر نے نو رنز دے کر چار وکٹیں گرائی، جبکہ ندا ڈار اور انعم امین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

باون رنز کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پاکستانی ویمنز نے پانچ وکٹیں گنوائیں۔ اسماویہ اقبال چوبیس اورندا ڈار چودہ رنز بناکرنمایاں رہیں۔

بھارت نے پانچوں گروپ میچ جیت کر دس پوائنٹس حاصل کیے۔ پاکستان نے بھارت سے واحد شکست کی بدولت آٹھ پوائنٹس سمیٹے۔