روس نے بھارت اور افغانستان کی پاکستان پر الزام تراشیوں کی مخالفت کردی

227

روس نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھارت ورافغانستان کے پاکستان مخالف بیانات کی حمایت سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے پاکستان کی دوٹوک حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں پاکستان پر تنقید کرنا غلط ،سرتا ج عزیز کی تقریر بہت تعمیری اور دوستانہ تھی،ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا مجموعی محور افغانستان اور خطہ ہے،الزامات کا کھیل نہیں ہونا چاہیے۔

اتوار کوبھارت کے شہر امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران کابل میں روس کے نمائندے ضمیر کابلوف نے کانفرنس میں بھارت افغانستان کے پاکستان مخالف بیانات کی حمایت سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے پاکستان کی دوٹوک حمایت کردی ۔

روسی نمائندے کا کہنا تھاکہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں پاکستان پر تنقید کرنا غلط تھا،سرتا ج عزیز کی تقریر بہت تعمیری اور دوستانہ تھی،ہارٹ آف ایشیاء کا نفرنس کا ایجنڈا ہائی جیک نہیں ہوا۔ ضمیر کابلوف نے کہاکہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا مجموعی محور افغانستان اور خطہ ہے،الزامات کا کھیل نہیں ہونا چاہیے،ہم یہاں دوست اور حمایتی ہیں خطے میں ہر ایک سیبہتر تعلقات کیلئے کام کر رہے ہیں۔