اٹلی میں آئینی اصلاحات کے لئےریفرنڈم،ووٹنگ کا سلسلہ جاری

180

اٹلی کے آئین میں اصلاحات کےلئے ریفرنڈم کے سلسلہ میں آج ملک بھر میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

 ذر ائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پولنگ سٹیشنز پر ووٹ ڈالنے کا عمل صبح سات بجے شروع ہوا جو کہ رات 11 بجے تک جاری رہےگا۔ اس ریفرنڈم میں 4 کروڑ 60 لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔

 پولنگ ختم ہونے کے بعدووٹوں کی گنتی کاعمل شروع ہوگا جبکہ بیرونی ممالک سے اطا لوی شہریوں کے ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی وصولی کا سلسلہ جمعرات کو ختم ہوگیا تھا ۔ مبصرین کے مطابق اس ریفرنڈم کے نتائج سے اصلاحات پسند وزیراعظم متیو رینزی کا مستقبل داؤ پر لگ سکتاہے ۔