ملائیشین وزیراعظم کا عالمی برادری سےروہنگیا مسلمانوں پر تشدد رکوانے کا مطالبہ

202

ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے میانمار کی نوبل امن انعام یافتہ سیاست دان آنگ سان سوچی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں جاری روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکیں۔

 غیر ملکی میڈیاکے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف کوالالمپور میں ایک احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔ انھوں نے ایشیا کے پڑوسی ملکوں، اقوام متحدہ اور دنیا پر زور دیا کہ وہ تشدد رکوانے کیلئے میانمار پر دباؤ بڑھائیں۔

ملا ئیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق کا کہنا ہے کہ آنگ سان سوچی ملک میں جاری روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کیلئے اقدامات کریں ۔ رزاق نے نوبل امن انعام یافتہ سیاست دان کی جانب سے اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر تنقید بھی کی۔

 نجیب رزاق نے کہا کہ میانمار کی حکومت روہنگیا افراد کے خلاف اپنے خون ریز کریک ڈان کو فوری طور پر روکے۔ خطاب میں انہوں نے آنگ سان سوچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا ہر صورت میں مسلمانوں اور اسلام کا دفاع کرے گا۔اس سے پہلے ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنا اور خطے میں امن و استحکام یقینی بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔