موبائل فون چارج کرنے والا کوٹ تیار

158

جاپان کے ڈیزائنر نے ایک ایسا کوٹ تیار کیا ہے جوشمسی توانائی سے موبائل ، ٹیبلٹ اور دیگر چھوٹے آلات کو چارج کرتا ہے ،اس کوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ آپ کے فون کو بند نہیں ہونے دیتا،اس کوٹ کی قیمت پاکستانی 25 ہزار روپے کے برابر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس کوٹ کےآگے دو عدداور پشت پر چار سولر سیلز لگائے گئے ہیں جو سورج کی روشنی کو جذب کرکے اس کی مدد سے کوٹ مین نصب  پاور پیک کوچارج کرتے رہتے ہیں۔اس کوٹ میں ایک مائیکرو یو ایس بی پورٹ بھی ہے جس سے جڑکرموبائل فون کو چارج کیا جاتا ہے۔اس کوٹ کو ایف ڈبلیو 16 کا نام دیا گیا ہے۔اسےجاپانی ڈیزائنر جو نیا ونٹابےنے تیار کیا ہے جو غیر معمولی اور اچھوتے لباس ڈیزائن کرنے کی شہرت رکھتے ہیں ۔