کراچی،ہوٹل میں لگی آگ سے کرکٹر زبھی متاثر

141

کراچی کے نجی ہوٹل میں آگ سے کرکٹرز بھی متاثرہوئے۔ فرسٹ کلاس کرکٹر یا سم مرتضیٰ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگائی جس سے ٹانگ میں فریکچر ہو گیا جبکہ دیگر کرکٹرز محفوظ رہے۔

کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی کے میچز میں حصہ لینے والے اندرون ملک کے چند کرکٹرز آگ سے متاثرہ نجی ہوٹل میں مقیم تھے۔ یاسم مرتضی نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں ان کے ٹانگ میں فریکچر ہوا۔صہیب مقصود، عمر یامین، شاہ زیب اور دیگر کرکٹرز ہوٹل سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ ہوٹل میں قیام کرنے والے کرکٹرز قائداعظم ٹرافی کے ہونے والے میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 65 افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔