سوشل نیٹ ورکس دہشتگردانہ مواد کیخلاف  مل کرکام کرینگے

173

اہم امریکی ٹیکنالوجی فرموں نےاعلان کیاہےکہ وہ دنیابھرکی حکومتوں کی طرف سے دباؤکے پیش نظرآن لائن ’’دہشتگردانہ مواد‘‘کے پھیلاؤکوکچلنے کیلئے مل جل کرکام کریں گے ۔

فیس بک ،ٹویٹر،مائیکروسافٹ اورگوگل کی ملکیت یوٹیوب کی طرف سے کئے جانے والے اعلان کامقصداٹیک سیلزکیلئے سماجی میڈیااستعمال کرنے والوں کی برتی کیلئے متشددانہ موادیاکوششوں کوہٹانے یابلاک کرنے کیلئے ’’ڈیجیٹل فنگرپرنٹس‘‘کااستعمال کرناہے ۔

فرموں کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ ایسے موادکی کوئی گنجائش نہیں ہے جوہماری میزبانی والی کنزیومرسروسزپردہشتگردی کوفروغ دے ۔جب خبردارکیاگیاتوہم اپنی متعلقہ پالیسیوں کے مطابق اس قسم کے موادکے خلاف فوری کارروائی کریں گے۔

بیان میں کہاگیاہے کہ وہ ایساڈیٹاشیئرکریں گے جوانہیں ہماری متعلقہ ہوسٹڈکنزیومرپلیٹ فارموں پرخاصے دہشتگردی والے موادکوشناخت کرنے کی مدددینے کی اجازت دے۔