میکسیکو،پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان تصادم،14 افراد ہلاک

202

لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس کی گاڑی پرحملہ کردیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 14 حملہ آور مارے گئے،جب کہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکن ریاست ویراکرز میں مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس وین پر اچانک حملہ کردیا جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی اور مقابلے کے نتیجے میں 14 حملہ آور مارے گئے جب کہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن کیا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق ممکنہ طور پر منشیات کیبڑے گروہ سے ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ میکسیکودنیا کے خطرناک ترین منشیات فروشوں کا گڑھ مانا جاتا ہے اور یہاں ماضی میں منشیات فروشوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کئی خونی مقابلے بھی ہوچکے ہیں جب کہ ان مقابلوں کے نتیجے میں اب تک کئی عام شہریوں سمیت سیکیورٹی اہلکار مارے جاچکے ہیں۔