پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا کا آغاز جمعرات کوپریکٹس میچ سے کریگی

152

پاکستانی ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیاکا آغاز جمعرات کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہے اور پریکٹس میں مصروف ہے۔

پاکستان ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت سٹیون سمتھ کرینگے۔

پاکستانی ٹیم کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل واحد پریکٹس میچ آٹھ سے دس دسمبر تک کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا باقاعدہ آغاز 15 دسمبر سے ہوگا یہ پہلا ڈ ے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا دوسرا ٹیسٹ 26دسمبر سے میلبورن جبکہ آخری ٹیسٹ تین جنوری سے میلبورن میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 13جنوری کو کھیلا جائے گا ۔