کوئٹہ،پولیس اور اغواء کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 3 اغواء کار ہلاک

165

بلوچستان کے علاقے چمن میں پولیس اور اغواء کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 3 اغواء کار ہلاک کوئٹہ سے اغواء ہونیوالے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق چمن کے علاقے روغانی ٹاپ میں پولیس کو اطلاع ملنے پر ایک مقام پر چھاپہ مارا جہاں پر پولیس اور اغواء کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں3 اغواء کار ہلاک ہو گئے جبکہ2 ماہ قبل اغواء ہونیوالا شخص عبدالاحد کو بازیاب کرا لیامزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔