واٹس ایپ میں دو نئے فیچرز کا اضافہ

135

واٹس ایپ نے دو نئے فیچرز ویڈیو اسٹریمنگ اور گف پیش کردیئے ہیں البتہ یہ اینڈرائیڈ 4.1یا اس سےجدید آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اسمارٹ فونز کے لیے کارآمد ہوں گے جبکہ صارفین کو ان دونوں نئےفیچرز سےاستفادہ کرنے کے لئے واٹس ایپ کواپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو اسٹریمنگ اور گف کی سہولت گوگل ڈو اور فیس بک میسنجر میں پہلے سے موجود تھی اور واٹس ایپ صارفین بڑی شدت سے اس کے منتظر تھے۔ ان دونوں فیچرز کے ساتھ ہی اب فیس بک اور یوٹیوب کی طرح واٹس ایپ پر بھی ویڈیو بغیر ڈاؤن لوڈ کئے دیکھی جاسکتی ہیں۔ گف والے فیچر کے اضافے سے واٹس ایپ گروپس بھی زیادہ جاندار اور زندگی سے بھرپور بنائے جاسکیں گے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ سہولت فی الحال صرف اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز کےلئے ہے لیکن جلد ہی یہ ایپل آئی او ایس اور ونڈوز فونز کے لئے بھی پیش کردی جائے گی۔