آسٹریلوی نوجوان کا انوکھا کارنامہ،گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج

128

آسٹریلوی  نوجوان نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے آنکھوں پر پٹی باندھ کر منہ سےپکڑے سیب کو  آری سے کاٹنے کا خطرناک مظاہرہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والےچین ہلٹگرین نامی نوجوان نے 60سیکنڈ میں 5سیب منہ رکھے اور اُنہیں آری سے کاٹنے کا خطرناک عمل کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔

واضح رہے خطروں کا یہ کھلاڑی اس سے قبل بھی کئی خطرناک ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے۔