بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا

126

بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 8 دسمبر سے ممبئی میں شروع ہو گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔

 بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا تھا اس کے بعد بھارت نے مسلسل دو ٹیسٹ جیت کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ مسلسل فتوحات کے بعد بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے اور وہ تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ 16 دسمبر سے شروع ہو گا۔